ابنا: مہر خبررساں ایجنسی نے نیوییارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی ڈینس راس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی مندوب نے اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفیٰ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تعینات کئے گئے مذاکرات کار کی سبکدوشی سے مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی پالیسی کو ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔امریکہ اسرائيل کی غاصب حکومت کی ہر طرح حمایت کررہا ہے اور امریکہ نواز عرب حکمرانوں کے ذریعہ عرب قوموں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذؤتہ مئی میں جاارج میچل نے نے استعفی دیدیا تھا جس سے ظآہر ہوتا ہے امریکی ایلچی اسرائیل وزیر اعظم کی روش سے ناامید ہوگئے ہیں......./169
10 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 277709
مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی ڈینس راس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔